پاکستان اور نائجیریا کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون خوش آئند ہے:شاہ محمود قریشی

Mar 17, 2022 | 13:38

ویب ڈیسک
پاکستان اور نائجیریا کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون خوش آئند ہے:شاہ محمود قریشی
پاکستان اور نائجیریا کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون خوش آئند ہے:شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور نائجیریا کے درمیان انسداد دہشت گردی  اور سرحدی معاملات کی نگرانی سے متعلق باہمی تعاون کو بڑھانے کلے لیے مفاہمت کی یادداشت پر زور دیا ہے۔

نائجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل (ر) بشیر صالحی مگاشی کی وزارتِ خارجہ آمد ان کی ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے نائجیریا کے وزیر دفاع کو دو طرفہ دورے پر پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہا ہے۔اس دوران انہوں نے پاکستان اور نائجیریا کے درمیان انسداد دہشت گردی  اور سرحدی معاملات کی نگرانی سے متعلق باہمی تعاون کو بڑھانے کلے لیے مفاہمت کی یادداشت پر زور دیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور نائجیریا کے درمیان برادرانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے اور دونوں ممالک کا وژن مشترکہ ہے جس کی عکاسی ہم آہنگی اور تعاون سے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نائجیریا کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون خوش آئند ہے اور پاکستانی JF-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں اور سپر مشاق طیاروں کی نائیجیریا کو منتقلی ہمارے مضبوط دفاعی تعاون کی عکاس ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم جلد از جلد دو طرفہ سیاسی مشاورت کے لیے سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں پر ویزا پابندی ختم کرنے کے لیے مفاہمت نامے کو حتمی شکل دینے کے منتظر ہیں۔

مزیدخبریں