پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی جمہوریت کو الیکٹرانک ووٹنگ سے خطرہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حسان خاور نے لکھا کہ پی ڈی ایم یہ نہیں کہہ رہی کہ حکومت گرانے کے بعد ہم ادارے ٹھیک کریں گے یا اصلاحات کریں گے۔
پی ڈی ایم یہ نہیں کہہ رہی کہ حکومت گرانے کے بعد ہم ادارے ٹھیک کریں گے یا اصلاحات کریں گے بلکہ کہہ رہے ہیں کہ حکومت بنا کر نیب اصلاحات کرینگے (یعنی کیسز ختم کریں گے) , اوورسیز ووٹنگ ختم کریں گے, الیکٹرانک ووٹنگ ختم کریں گے کیوں کہ ان سب سے پی ڈی ایم کی جمہوریت کو خطرہ ہے۔
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) March 17, 2022
جاری کردہ پیغام میں ترجمان حسان خاور لکھتے ہیں کہ پی ڈی ایم یہ کہہ رہے ہیں کہ حکومت بنا کر نیب اصلاحات کرینگے (یعنی کیسز ختم کریں گے) ، اوورسیز ووٹنگ ختم کریں گے۔ الیکٹرانک ووٹنگ ختم کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیوں کہ ان سب سے پی ڈی ایم کی جمہوریت کو خطرہ ہے۔