پی ڈی ایم کی جمہوریت کو الیکٹرانک ووٹنگ سے خطرہ ہے:حسان خاور

Mar 17, 2022 | 13:57

ویب ڈیسک

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی جمہوریت کو الیکٹرانک ووٹنگ سے خطرہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حسان خاور نے لکھا کہ پی ڈی ایم یہ نہیں کہہ رہی کہ حکومت گرانے کے بعد ہم ادارے ٹھیک کریں گے یا اصلاحات کریں گے۔

جاری کردہ پیغام  میں ترجمان حسان خاور لکھتے ہیں کہ پی ڈی ایم یہ   کہہ رہے ہیں کہ حکومت بنا کر نیب اصلاحات کرینگے (یعنی کیسز ختم کریں گے) ، اوورسیز ووٹنگ ختم کریں گے۔ الیکٹرانک ووٹنگ ختم کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیوں کہ ان سب سے پی ڈی ایم کی جمہوریت کو خطرہ ہے۔

مزیدخبریں