اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاسی مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصادم کی طرف نہ جائیں ،حالات کشیدہ ہوئے تو جھاڑو پھر جائے گا، پھر ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے وزراء کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ اتحادیوں سے رابطے رکھیں، 25 سے مطلع صاف ہونا شروع ہوجائے گا، عمران خان کو انشاءاللہ کامیابی ہوگی، 27مارچ کو ڈی چوک میں جلسہ ہوگا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں جوکچھ ہورہا ہے سب کو پتہ ہے، امن و امان برقرار رکھنا وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے، بطور وزیرداخلہ میری کوشش ہوگی کہ امن و امان برقراررہے، سندھ ہاؤس میں کچھ لوگ ہیں جنہوں نےتین چارسوپولیس والےبلائے ہیں۔