مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت پانی، شمسی توانائی اور ہوا کے ذریعے سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔آج(جمعرات) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ہماری صنعت تیزی سے ترقی کررہی ہے ۔مشیر تجارت نے کہاکہ علاقائی روابط حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور پاکستان اورقازخستان ، افغانستان کے راستے باہمی تجارت شروع کرنے کیلئے آئندہ ہفتے ایک معاہدے پر دستخط کرینگے
حکومت سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے: مشیرتجارت
Mar 17, 2022 | 19:51