مستحق خاندانوں میں مفت آٹے کی فراہمی کیلئے کوشاں:کمشنرگوجرانوالہ

Mar 17, 2023


 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ غریب اور مستحق خاندانوں میں مفت آٹے کی فراہمی کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں کمشنر نوید حیدر شیرازی کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کو شفاف اور آسان طریقہ کار کے تحت مستحق خاندانوں میں مفت آٹے کی تقسیم کے بہترین انتظامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کمشنر نے واضح کیا ہے کہ آٹا لینے کیلئے آنے والوں کی سہولت اورعزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے کمشنر نے اجلاس کے شرکاء کو بتایاکہ محدود وسائل اور مالی مشکلات کاشکار خاندانوں کو مہنگائی سے ہر ممکن ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی  اہم ترجیح ہے او رمضان المبارک میں64 ارب کی خطیر سبسڈی کی بدولت اس غریب پرور سہولت سے گوجرانوالہ ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے کم وبیش10 کروڑ  افراد مستفید ہوں گے ۔ انہںن بتایاکہ60 ہزار سے کم آمدنی والے افراد کے لئے 15 مارچ سے رجسٹریشن  کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں