اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر تجارت نوید قمر سے چینی کاروباری وفد نے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ تجارت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرتجارت نوید قمر نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے بارٹر ٹریڈ مال کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کابینہ نے بارٹر ٹریڈ ماڈل کے فریم ورک کی منظوری دے دی۔ بارٹر ٹریڈ مال پاک چین تجارت کو فروغ دے گا۔ برآمدات کو فروغ دینے والی چینی کمپنیوں سے مکمل تعاون کریں گے۔ مستقبل میں پاک چین تجارتی و اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ چینی صوبے ٹنڈونگ کا اپنی صنعت پاکستان منتقل کرنے کا فیصلہ ہو رہا ہے۔ صنعتیں منتقل ہونے سے ملک کے غیرملکی ذخائر بچیں گے جبکہ نئی صنعت سے ملک میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ پاکستان کاروبار منتقل کرنے میں دلچسپی رکھنے والی چینی کمپنیاں جامع تجاویز دیں۔ چینی کاروباری وفد نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سولر پینل اسمبلی پلانٹ لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پینل پلانٹس‘ فرٹیلائزر‘ پروڈکشن پلانٹ اور فوڈ پروسیسنگ پلانٹس پر غور کیا جا رہا ہے۔