اینٹی کرپشن عدالت کا محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر جواب طلب 


لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن کورٹ نے چوہدری پرویز الہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر جواب طلب کر لیا۔ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا نے محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی محمد خان بھٹی کے وکیل لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا انتظار عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن نے ملزم سے کوئی ریکوری یا تفتیش نہیں کرنی۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ محمد خان بھٹی کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس لیے ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد مزید سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن