شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر و پی پی 140 کے امیدوار چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بڑا سرپرائزدیگی جس کیلئے پورے زور و شور کے ساتھ تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بیلٹ کے ذریعے اقتدار حاصل کیا ہے کیونکہ یہ ایک جمہوری جماعت ہے جو بلٹ پر نہیں بلکہ بیلٹ پر یقین رکھتی ہے عمران خان کی سیاست اب اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں اسکی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے بعد پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز ورک اور چوہدری لطیف احسن پنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے دوروزہ طرز عمل نے ثابت کردیا ہے کہ یہ تحریک انتشار ہے۔ عمران خان کا دامن صاف ہے تو خود کو احتساب کیلئے پیش کریں۔
عمران خان کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے : منیر قمر واہگہ
Mar 17, 2023