لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کی منی لانڈرنگ ریفرنس کی عبوری ضمانت میں 28 مارچ تک توسیع کر دی۔ وکیل نے ہارون یوسف کی ایک دن پیشی سے حاضری معافی کی درخواست دی اور بتایا کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے اس لیے پیشی سے استثنی دیا جائے۔