اسر ا ئیلی فا ئرنگ ، 3فلسطینی شہید: مسجد اقصی کی  حثیت تبدیل کرنے کی کو شش ، اسرا ئیل سنگین نتا ئج بھگتے گا ، حماس 


غزہ (نوائے وقت رپورٹ+ شنہوا+ اے پی پی) اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے فیبین میں اسرائیلی فوج نے چھاپے کے دوران فائرنگ کر کے 3 فلسطینی شہید کر دیئے۔ حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی قانونی حیثیت  میں کسی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ڈپٹی چیف آف سٹاف مروان عیسیٰ نے حالیہ انٹرویو میں اسرائیلی کو دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ اگر اسرائیل  نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی قانونی حیثیت میں ردوبدل کرنے کی کوشش کی تواسرائیل کو سنگین  نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔ تبدیلی علاقے کو زلزلے میں بدل دے گی۔ ان کے یہ ریمارکس مسجد اقصیٰ کے احاطے میں بڑھتے ہوئے تنائو کے انتباہات  اور مسلمانوں  کے مقدس مہینے رمضان المبارک  کے حوالے سے سامنے آئے ہیں جو 22مارچ کو شروع ہونے   جا رہا ہے۔ کسی بھی قسم کا سیاسی تنائو برداشت نہیں کیا جائے  گا اور جب براہ راست مداخلت کی ضرورت ہو گی تو ہم پوری طاقت سے فلسطینی عوام کا دفاع کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن