برازیلیا (نوائے وقت رپورٹ) برازیلین عدالت نے ملک کے سابق صدر جینر بولسونارو کو سعودی عرب سے ملنے والے قیمتی زیورات واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ بولسونارو 5 دن میں امارات سے ملنے والی دو بندوقیں اور زیورات بھی واپس توشہ خانہ میں جمع کرائیں۔ یاد رہے کہ سابق صدر پر الزام ہے کہ وہ سعودی عرب میں ملنے والا 32 ملین ڈالر کا سیٹ کسٹم میں ظاہر کئے بغیر گھر لے گئے۔ واضح رہے کہ برازیل کے قانون کے مطابق ایک ہزار ڈالرسے مہنگی جو بھی چیز بیرون ملک سے لائی جائے‘ اسے ڈیکلیئر کرنا لازمی ہے۔ ساتھ ہی صدور غیرملکی تحائف توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد ساتھ لے جانے کے اہل نہیں ہوتے۔