لندن‘ بیجنگ (نیٹ نیوز) برطانیہ نے سرکاری ڈیوائسز میں چین کی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ اقدام پر چین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیر اولیور ڈائوڈن نے کہا سکیورٹی خدشات پر سرکاری ڈیوائسز میں چین کی ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی لگائی ہے۔ دوسری جانب چین نے برطانیہ کی جانب سے ٹک ٹاک پر لگائی گئی پابندی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو سیاسی قرار دے دیا ہے۔
ٹک ٹاک پابندی