لاہور(خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام سات روزہ شعور ختم نبوت کورس برائے خواتین میں علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، نیاز احمد ود یگر علماء نے لیکچرز دئیے۔ کورس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے،عقیدہ ختم نبوت ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا اسلام کی ترویج اور اشاعت میں خواتین کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے لیے خواتین بھرپور انداز میں اپنا کرداراداکریں۔