ایوان بالا گولڈن جوبلی تقریبات کا دوسرا روز، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور غیر ملکی سفیروں نے شرکت کی اور خطاب بھی کئے۔ پاکستان تحریک انصاف کاسینٹ کی گولڈن جوبلی تقریب کے دوسرے دن بھی بائیکاٹ کیا۔ ایوان سے خطاب میں سینیٹرز نے کہا کہ امریکی نمائندے کی جانب سے پاکستان کو دئیے جانے والا لیکچر کے جواب میں پاکستان کو سخت جواب دینا چاہیے۔ پاکستان اپنے مسائل خود حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، آئی ایم ایف نے کیا مطالبہ کیا کہ لانگ رینج کے میزائل پروگرام روکیں۔ آئی ایم ایف کون ہے ہم خودمختار قوم ہیں۔