لاہور ( نمائندہ خصوصی) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ، لاہور کیمپس شعبہ ہیو مینیٹیز کے زیر اہتمام پیس بلڈنگ پالیسیز ، ریسیرچ اینڈ سٹرٹیجی کے عنوان پر دو روزہ بین الا قوامی کانفرنس کا انعقاد۔ کانفرنس میں ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اسد حسین سمیت ملکی و بین الاقوامی نامور تعلیمی اداروں کے سربراہان اور پروفیسر حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس کی صدارت شعبہ کی چیئرمین ڈاکٹر شمیم فاطمہ نے کی۔ڈائریکٹر کامسیٹس لاہور کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سید اسد حسین نے کہا کہ تعلیمی و تحقیقی ادارے امن عامہ کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور جدید تحقیقی معیارات کو اپناتے ہوے مستقبل کیلئے بہترین لائحہ عمل وضع کر سکتے ہیں۔شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکڑ شمیم فاطمہ نے پیس سائیکالوجی کے موضوع پر بات کرتے ہوے کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ کوئی انسان ہر وقت ایک ہی جیسے رویوں کا اظہار کرے۔ انسانی رویوں کو جاننا اور جانچ کر لائحہ عمل طے کرنا کہ کس طرح انسان متشدد رویوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر مسفرہ محفوظ کا کہنا تھا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ڈین فیکلٹی آف بزنس اینڈمنسٹر یشن پروفیسر ڈاکٹر ثاقب گلزار نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسز اور ورکشاپس وقت کی اہم ضرورت ہیں اور شعبہ کی چیرپرسن کو کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی- اس موقع پر شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر سہیل ریاض راجہ بھی موجود تھے۔