ڈائمنڈ ایکسیکنسی گروپ کے اعزاز میں عشائیہ

Mar 17, 2023

صاحبزادہ عتیق الرحمن


 کراچی میں پانچ اور اسلام آباد میں 1 ڈائمنڈ مال کے نام سے پراجیکٹ کیے ہیں
 پاکستان بزنس فورم  پاکستان کے صنعتکاروں اور بزنس مینوں کو فرانس کی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات اور روابط بڑھانے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے

پاکستان بزنس فورم فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم چوہدری کی جانب سے خصوصی دعوت پر پاکستان سے تشریف لائے ڈائمنڈ ایکسیکنسی گروپ کے اعزاز میں عشائیہ ہوا ۔ پاکستان بزنس فورم فرانس پاکستان سے آنے والے تمام صنعتکاروں اور بزنس مینوں کو فرانس کی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات اور روابط بڑھانے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ، بزنس فورم فرانس نے تھوڑے ہی عرصے میں بزنس ، ملکی ، سماجی و فلاحی حوالے سے اہم اقدامات کئے ہیں۔ ڈائمنڈ ایکسیلنسی کے ڈائریکٹر شاہزیب خان نے پاکستان بزنس فورم فرانس کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسا پلیٹ فارم اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاکستان میں سرمائے کاری کے لیے پْل کا رول ادا کررہا ہے۔ چوہدری ساجد محمود سانگ سابق صدر پاکستان فیڈریشن اٹلی نے شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ ایسے ایسا بزنس فورم لوگوں میں اعتماد کا ماحول مہیا کرتا ہے جو یہاں اور پاکستان دونوں کے لیے کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ سرپرست پاکستان بزنس فورم فرانس ابراہیم ڈار صاحب، جنرل سیکریٹری پاکستان بزنس فورم فرانس یاسر خان صاحب اور دیگر نے گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں انوسٹمنٹ کرنے میں کافی مسائل درپیش آرہے ہیں لیکن ہمیں کوشش کرنی چاہئیے کے کسی بھی طریقے سے پاکستان میں سرمائے کاری کریں۔
میزبان حاجی محمد اسلم چوہدری صدر پاکستان بزنس فورم فرانس نے آخر میں مہمانوں کے ساتھ ساتھ تشریف لائے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور ڈائمنڈ ایکسیلنسی کے ہمراہ پاکستان میں بحریہ فیز 7 میں اٹھ ٹاورز پر مشتمل گرینڈ پراجیکٹس میں شراکت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پورے یورپ سے لوگ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں اور اِس گرینڈ پراجیکٹ میں محفوظ سرمائے کاری کرسکتے ہیں۔ ڈائمنڈ ایکسلنسی نے اِس سے قبل کراچی میں پانچ اور اسلام آباد میں 1 ڈائمنڈ مال کے نام سے پراجیکٹ کیے ہیں ۔

مزیدخبریں