گیانی انفنٹینو ایک بار پھر فیفا کے بلا مقابلہ صدر منتخب


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے گیانی انفنٹینو ایک بار پھر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر منتخب ہو گئے ہیں،52سالہ گیانی انفانٹینو بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے اور وہ 2027ء تک فیفا کی قیادت کریں گے،16مارچ کو 73ویں فیفا کانگریس کے موقع پر انہیں بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا اعزاز اور ذمہ داری ہے۔اگلے 4سال کے دوران فیفا کو ریکارڈ آمدنی ہوگی اور دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ فٹبال میچز ہوں گے۔ 2019سے 2022تک فیفا کی آمدنی ساڑھے 7ارب ڈالرز رہی اور اگلے 4برسوں میں ہم اسے 11ارب ڈالرز تک پہنچائیں گے۔پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی نے فیفا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر گیانی انفنٹینو کو مبارکباد پیش کی ہے۔ چیئرمین ہارون احمد ملک کی سربراہی میں پی ایف ایف کا وفد بھی کانگریس میں شریک ہوا۔

ای پیپر دی نیشن