سنسنی خیز مقا بلہ ، پشاور نے اسلام آباد کو ہرا کر پی ایس ایل سے با ہر کر دیا 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاورزلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آبادیونائٹیڈ کو پی ایس ایل سے باہر کردیا۔ پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا۔لاہور میں بوندا باندی کے باعث  ٹاس  تاخیر سے ہوا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی کے صائم ایوب اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں  نے ا 4.4 اوورز میں 60 رنز کا  آغاز فراہم کیا۔ صائم ایوب 23 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے ٹورنامنٹ میں اپنی پانچویں ففٹی مکمل کی اور 39 گیندوں پر 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔محمد حارث نے 34 ‘ حسیب اللہ نے 16 اور ٹام کوہلر کیڈمور نے 16 رنز بنائے۔ پشاور زلمی نے 8 وکٹوںپر 183 رنز بنائے۔ شاداب خان نے دو جبکہ فہیم اشرف، فضل حق فاروقی، حسن علی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اسلام آباد کی ٹیم ہدف حاصل نہ کرسکی اور شکست کھا گئی۔صہیب مقصود 60اور الیکس ہیلز 57رنز بناکر نمایاں رہے ۔ رحمان اللہ گرباز دس‘اعظم خان دو‘کولن منرو چار‘فہیم اشرف پانچ رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ شاداب خان 26رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم 6وکٹوں پر 171رنز بناسکی۔ سلمان ارشاد اور عامر جمال نے دو دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ عامر جمال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پشاور کی فتح کیساتھ ہی اسلام آباد باہر ہوگئی جبکہ پشاور کا مقابلہ اب لاہور قلندرز کیساتھ دوسرے ایلیمنیٹر میں آج ہوگا۔میچ رات سات بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ دونوں میں جو ٹیم جیتی وہ کل ملتان سلطانز کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...