اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ہماری ترجیح ہی نہیں۔ زمان پارک میں ایسے لوگ ہیں جو اگر نکل گئے تو بہت دور چلے جائیں گے۔ ایسے لوگوں کو ہمیں ضرور گرفتار کرنا ہے۔ ہمارا مقصد ایسا ماحول بنانا تھا جس سے عمران پر پیشی کیلئے دباؤ پڑے۔ اب ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گے۔ یہ چاہتے ہیں خود مظلوم بن جائیں اور پولیس کو ظالم بنا دیں۔ ان کو ایسا کوئی جواز نہیں ملا۔ بلکہ الٹا پولیس کے لوگ زخمی ہوئے۔ عمران خان پیش ہو جائے تو اچھا ہے ورنہ سختی اپنانا پڑے گی۔ عمران خان کا آرمی چیف سے متعلق دعویٰ بالکل غلط ہے۔ رینجرز کو بڑی مشکل سے آماہ کیا گیا کہ وہ پولیس کی مدد کیلئے جائے۔ عمران کے دعوے میں کوئی صداقت ہوتی تو پولیس کی بجائے رینجرز آگے ہوتی۔ عمران کو 200 مرتبہ یقین دلاتا ہوں حملہ نہیں ہوگا۔
رانا ثناء
عمران کو گرفتار کرنا ترجیح نہیں، بعض لوگوں کو ضرور پکڑیں گے: رانا ثناء
Mar 17, 2023