کالعدم تحریک نفاذ شریعت کے سابق ترجمان اقبال خان زمان پارک میں موجود


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اقبال خان نے عمران خان کے تحفظ کیلئے زمان پارک جانے کی تصدیق کر دی۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سابق ترجمان اقبال خان تین دن زمان پارک میں موجود رہے۔ اقبال خان ماضی میں دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب رہے ہیں۔ اقبال خان 2010ء میں گرفتار ہوئے اور 2022ء میں رہائی ملی تھی۔ رہائی کے بعد سوات میں چیئرمین کا الیکشن لڑا اور پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے عمران خان کے تحفظ کیلئے زمان پارک جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوا کسی پارٹی سے تعلق نہیں۔
اقبال خان

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...