واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مذہبی عقائد اور نظریات کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی اکثریت کو امتیازی سلوک اور نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹی آر ٹی اسلامو فوبیا کے عالمی دن کی مناسب سے امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے اپنے بیان میں کہا مذہبی آزادی بنیادی انسانی حق ہے جو ہر شخص کو حاصل ہے۔ کئی ممالک میں انہیں اپنے مذہب پر عمل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں ہراساں‘ گرفتار اور قتل تک کیا جاتا ہے۔ ہر فرد کوانفرادی یا اجتماعی طور پر عوامی یا نجی طور پر عبادت‘ عمل اور تعلیمات میں ان عقائد کو ظاہر کرنے کی آزادی بھی حاصل ہے۔
امریکی وزیر خارجہ
مسلمانوں کو عقائد کی بنیاد پر ہراساں گرفتار اور قتل کیا جاتا ہے : امریکی وزیر خارجہ
Mar 17, 2023