کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) اور انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس آف پاکستان (آئی ایف ایم پی) نے چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ فار سیکیورٹیز اینڈ انویسٹمنٹ (سی آئی ایس آئی) یوکے کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں جو کیپٹل مارکیٹ کے انسانی وسائل کی ترقی کیلئے تینوں اداروں کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ ہے۔
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رہنمائی میں پی ایس ایکس اور آئی ایف ایم پی نے اس معاہدے پر کوشش کا آغاز کیا جس میں کیپٹل مارکیٹوں میں انسانی وسائل کی تربیت اور اسے اپ گریڈ کرنے پر توجہ دی گئی ہے جو مارکیٹ کے روابطہ کاروں کو اپنے گاہکوں کیلئے خدمات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کو بہتر معیار فراہم کرنے کے قابل بنائے گی۔