لاہور(نیوز رپورٹر) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے چیئرمین سینٹ کو گولڈن جوبلی پر مبارکباد دی۔دونوں رہنما¶ں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر قربانیوں سے عبارت ہے،کشمیری عوام نے بھارت سے آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ حق خودارادیت کی اس جدوجہد میں پاکستانی عوام نے کشمیریوں کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور وہ ان کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔ کشمیری بھی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ الحاق پاکستان ان کی جدوجہد کا منطقی انجام ہے اور وہ اس عظیم مقصد کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور اسکی تکمیل تک قربانیاں دیتے رہیں گے۔ چیئرمین سینٹ نے کشمیری شہداءکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا ایوان بالا سینٹ کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کو عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔۔ وزیر اعظم آزادکشمیر کے اس دبنگ خطاب کو آزادکشمیر سمیت دینا بھر میں مقیم کشمیر ی کمیونٹی نے بھرپور سراہا اور کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس وہ واحد لیڈر ہیں جو آر پار کشمیری عوام کے مسائل اور ان کی آزادی کی جد وجہد کو بھرپور ہر فورم پر اجاگر کر رہے ہیں۔
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم کی صادق سنجرانی سے ملاقات ،باہمی امورگفتگو
Mar 17, 2023