ایم کیو ایم کارکنوں کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سند ھ حکومت سے جواب طلب


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے 11 کارکنان کی جبری گمشدگی کیخلاف اہلخانہ کو معاوضہ دینے سے متعلق درخواستوں پر سندھ حکومت سے جامع جواب طلب کرلیا ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے 11 کارکنان کی جبری گمشدگی کیخلاف اہلخانہ کو معاوضہ دینے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزاروں کے وکیل نے موقف دیا کہ سندھ حکومت نے صرف چھ خاندانوں کو پانچ لاکھ فی کس دیے۔ ایک طویل فہرست ہے جنہیں کچھ نہیں دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فی روز پانچ ہزار روپے ہرجانے کا حکم دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ ابھی فعال ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمے میں کہا کہ اگر اسلام آباد میں یہ رقم دی گئی تو یہاں کیوں نہیں؟ بتایا جائے کہ اگر اسلام آباد میں فی روز پانچ ہزار دیئے گئے تو سندھ میں کیوں نہیں۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ سندھ حکومت سے پوچھ کر جواب جمع کرا دیں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 13 اپریل تک سندھ حکومت جواب جمع کرائیں۔ عدالت نے سندھ حکومت سے جامع جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور پراسیکیوشن جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں محمد علی، نور زمان اور دیگر ایم کیو ایم کارکنان کی بازیابی کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔
سندھ حکومت جواب طلب

ای پیپر دی نیشن