کراچی میں تشدد سے جاں بحق‘ بچے کی تھرپارکر میں قبر کشائی


تھرپارکر (رپورٹ مبارک بجیر) تھرپارکر میں تشدد سے جان بحق بچے کی عدالتی احکامات پر قبر کشائی، ڈاکٹرز کی جانب سے سیمپلز لے لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق: کراچی میں وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں مبینہ طور پر ایک ماہ قبل ہلاک ہونے والے 12 سالہ لڑکے رفیق نہڑی کی قبر کشائی کے لیے حیدرآباد سے ٹیم گزشتہ روز ضلع تھر کی تحصیل ڈاہلی کے گاو¿ں کیتار پہنچ گئی جہاں عدالتی احکامات پر جوڈیشل مجسٹریٹ چھاچھرو کی نگرانی میں حیدرآباد سے آئے ڈاکٹروں کے وفد نے تشدد سے جان بحق ہو جانے والے بچے رفیق کی قبر کشائی کی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سیمپلز اکٹھا کر کے لے گئے۔ مقتول اور اس کے دو بھائیوں پر تشدد کرنے والی خاتون شیریں اسد، بچوں سے جبری مشقت کرانے کے جرم میں سلیم نہڑی اور دیگر افراد گرفتار ہیں۔یاد رہے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقتول لڑکے نے والد قبول نہڑی کی فریاد پر تھانہ گلشن اقبال کراچی پر مقدمہ درج ہے۔
بچہ قبر کشائی

ای پیپر دی نیشن