کراچی ( اسٹاف رپورٹر)محکمہ صحت سندھ نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں ایچ آئی وی سے متاثر 324 بچے جاں بحق ہوگئے۔صوبائی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 1 سال کے دوران ایچ آئی وی سے متاثرہ 164 جبکہ گزشتہ 4 سال میں 324 بچے جاں بحق ہوگئے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سال میں ایچ آئی وی سے متاثر ہوکر جاں بحق ہونے والے بچوں میں 207 لڑکے جبکہ 117 لڑکیاں شامل ہیں۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد 2865 ہو چکی ہے جن میں سے گزشتہ 2 ماہ کے دوران 17 مز ید بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے ہیں۔ڈاکٹر فاطمہ میر کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے مرنے کی بڑی وجہ ٹی بی تھی جبکہ ان بچوں میں خون کی کمی اور ویکسی نیشن نہ ہونا عام ہے اس کے علاوہ ان بچوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی بھی عام ہے۔
سندھ‘ گذشتہ4 سال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ324 بچے جاں بحق
Mar 17, 2023