عمران خان سیاستدانوں پر بدنما داغ ہے،سید خورشید احمد شاہ 

Mar 17, 2023


سکھر (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما اور وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاستدانوں پر بدنما داغ ہے ۔ کون ہے کیا ہے ہم نہیں جانتے ہم اتنا جانتے ہیں کہ یہ ایک پارٹی کا لیڈر ہے اور پارٹی کالیڈر چھپ کر نہیں سینہ تان کر عدالتوں کا سامنا کرتا ہے پھر چاہیئے جیل ہو یا موت ہم نے لیڈر کو سولی پر چڑھتے دیکھا ہے کوڑے کھاتے دیکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا ک اپنی پوری سیاسی زندگی میں پہلی بار کسی لیڈر کو چار پائی کے نیچے چھپتے دیکھا ہے ہم نے دیکھا ہے عمران خان کے گھر سے بم پھینکے جارہے اور اب بھی عدالتوں نے میرٹ پر فیصلے نہیں دیئے تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایک پارٹی کا ڈرپوک لیڈر ہے جس پر افسوس ہے اور وہ سیاست دانوں پر بد نما داغ ہے سیاسی پارٹی کا لیڈر عوام میں ہوتا ہے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ہم نے وہ سیاستدان دیکھے ہیں جو سزائے موت کے انتظار میں بیٹھے ہوتے تھے کب ملتی ہے ہم نے وہ سیاست دان دیکھے جو جلسوں میں کھڑے ہوئے اور شہید ہوئے ہیں میں آج اپ کو عمران خان کی اپنی بات بتا رہا ہوں جب نواز شریف کی حکومت تھی اور چودھری نثار وزیر داخلہ تھے تو عمران خان کہتا ہے کہ مجھے اگر ایک دن کی بھی جیل ہوئی تو میں مر جاونگا یہ بات انہوں نے کس ذمرے میں کی اس کا مجھے پتا نہیں سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں کیونکہ اس پر الزامات تو بہت بڑے بڑے ہیں عمران خان ناکام سیاستدان ہیں وہ لاء اینڈ آرڈر ختم کرنا چاہ رہا ہے کورٹوں کی عزت ختم کرنا چاہ رہا ہے اب ججز کی باری ہے وہ اپنی عزتیں بچائیں  اور عدالتیں اپنا کام کریں۔

مزیدخبریں