قوم جان دے سکتی ہے اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کرسکتی: شیح رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایٹمی اورمیزائل پروگرام مکمل محفوظ اوردبائو سے پاک ہونے کابیان انتہائی خوش آئندہے ،قوم جان دے سکتی ہے اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کرسکتی ،حکومت نے میری ضمانتیں منسوخ کرنے کے لئے گزشتہ روز اپیل دائرکی ہوئی ہے ،اگرمیری ضامنتیں منسوخ ہوگئیں تودھوم دھام سے سسرال جائوں گا ۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دوست ممالک موجودہ حکومت کو جانتے ہیں اس لیے6ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں کرارہے اورآئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ نہیں کررہی ،ہم بجلی پیٹرول گیس کے نرخ بڑھارہے ہیں لاہورمیں سیاسی ماحول بہت کشیدہ ہے جس سے پوراصوبہ متاثرہے ،چوروں اورچوکیداروں میں کبھی صلح نہیں ہوسکتی90دن میں الیکشن آئین کاسب کوحکم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...