سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت لاہور لائی کورٹ میں کچھ دیر میں ہوگی۔
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہور ہائی کورٹ قافلے کی صورت میں پہنچ گئے ہیں.عدالت عالیہ میں انہیں ساڑھے پانچ بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں. عدالت کے باہر بھی اینٹی رائٹ فورس تعینات کر دی گئی ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ سے بلٹ پروف گاڑی کے احاطے میں داخلےکی اجازت مانگتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو خطرہ ہے. گاڑی کو اندر آنے دیا جائے .جس پر رجسٹرار آفس نے عمران خان کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانےکی درخواست منظور کر لی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔کمرہ عدالت میں اس وقت پی ٹی آئی کے اسد عمر، عمرایوب، حماد اظہر، فواد چودھری، قاسم خان سوری اور ظہیر عباس کھوکھرموجود ہیں جب کہ لاہور ہائی کورٹ کے باہر پارٹی کے کارکنان بہت بڑی تعداد میں ہیں.
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان بے لاہور اور اسلام آباد میں درج 9مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں. عمران خان نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواستیں دائر کیں۔درخواست میں سابق وزیراعظم نے موقف اختیار کیا کہ عدالتوں میں پیش ہوکراپنے خلاف الزامات کا سامنا کرنا چاہتا ہوں. پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے. عدالت ساتوں مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور کرے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ظل شاہ قتل کے لاہور میں درج دومقدمات، زمان پارک کے دومقدمات میں حفاظتی ضمانت کی رخواستیں دائر کیں جب کہ عمران خان نے تھانہ رمنا اسلام آباد سمیت پانچ مقدمات میں بھی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکیں۔عمران خان نے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک جانے کے لیے سیکیورٹی کی بھی درخواست دائر کی جس پر عمل درآمد ہورہا ہے۔سابق وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سمیت کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کی گاڑی عدالت کے احاطے میں لانے کی اجازت طلب کی تھی جس کی اجازت مل گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کل تک کے لیے معطل کردیے ہیں۔