سیاسی درندوں کی کوشش ہے کہ عمران خان کو سیاسی منظر نامے سے ہٹا دیں: شبلی فراز

سابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی درندوں کی کوشش ہے کہ عمران خان کو سیاسی منظر نامے سے ہٹا دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ معطل کر دیئے اور کل عمران خان عدالت میں پیش ہونگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قاتلانہ حملے کے باوجود پیش ہوتے رہے ہیں لیکن ایف ایٹ کچہری کی عدالت کافی خستہ ہے سکیورٹی خدشات لاحق ہیں، اب یہ ذمہ داری پولیس پر عائد ہوتی ہے، آئی جی پولیس سے درخواست ہے کہ ہمیں فل پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات جو پیدا کیے گئے اسکی ضرورت نہیں تھی کیونکہ عمران خان کے وارنٹ کی تعمیل میں 4 روز باقی تھےچار روز پہلے وارنٹ کی تکمیل کی وجہ کیا تھی ؟پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ اس سے زیادہ سخت ہیں. لیکن رانا ثناء اللہ کوگرفتار کرنے کیلئے ان میں اخلاقی جرات نہیں ہے. تاہم ہم رانا ثناء اللہ کے وارنٹ کی تکمیل کرانے کا کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی درندوں کی کوشش ہے کہ عمران خان کو سیاسی منظر نامے سے ہٹا دیں اور عمران خان کی جان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار موجودہ حکومت، رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن