جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) کشمیری وفد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی پامالیوں پر جنیوا میں یورپین ایچ آر سی کے اجلاس کے موقع پر احتجاج کیا، مظاہرے میں انسانی حقوق کے نمائندوں اور قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی۔ کشمیری وفد نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو حاموش کرانے کے لئے کالے قوانین استعمال کر رہا ہے۔ عالمی برادری بھارت کی حکومت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکنے کے لئے اقدامات کرے۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔