بھٹو کی پوتی فاطمہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش‘ نام  "میر مرتضیٰ بائرہ" رکھا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا  ہمیں بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے بیٹے کا نام اپنے مرحوم والد کے نام سے منسوب کرتے ہوئے "میر مرتضیٰ بائرہ" رکھا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے جذباتی کیپشن بھی شیئر کیا اور بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام "میر مرتضیٰ بائرہ" کیوں رکھا ہے۔انہوں نے اپنے والد کے نام سے منسوب بیٹے کے نام کے حوالے سے لکھا کہ میں اپنے بیٹے کو ایک ایسا نام دینا چاہتی تھی جو اسے اس وقت ہمت اور مہربانی سے نوازے جب وہ دنیا میں اپنا راستہ بنا رہا ہو۔فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ میں اپنے بیٹے کا ایک ایسا نام رکھنا چاہتی تھی جو اس کی زندگی کے لیے مشعل راہ بنے، اس کے ساتھ ہی یہ نام اس کے لیے محبت اور طاقت کی ڈھال بن جائے، ایک ایسا نام جس کے بارے میں وہ یہ جانتا ہو کہ اسے اس کی والدہ کی دل کی گہرائیوں سے دیا گیا ہے جو اسے زندگی بھر تحفظ کا احساس دلائے۔انہوں نے اپنے ننھے شہزادے کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ مزید لکھا کہ میں اسے ایک ایسا نام دینا چاہتی تھی جو اسے ایک دلکش اور بیخوف و نڈر بنائے، اسے اپنے وطن سے محبت اور خوشیاں سب ایک ساتھ اور برابر عطا کرے اور جب کبھی میں نے اس حوالے سے سوچا کہ ایسا کون سا نام ہوسکتا ہے جس میں یہ تمام خوبیاں ہوں تو ہمیشہ میرے ذہن میں اپنے پیارے والد کا نام ہی آیا۔

ای پیپر دی نیشن