لٹن روڈ، مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق

Mar 17, 2024

لاہور (نامہ نگار) خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ ہمدرد بلڈنگ کے قریب سے واقع ایک گھر کی لکڑی کے بالوں سے بنی خستہ حال چھت زمین بوس ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں گھر کے اندر موجود تین بچے ملبے تلے دب جانے سے جاں بحق ہو گئے۔ 11سالہ کائنات، 9سالہ بسمہ اور7سالہ محمد حسنین شامل ہیں۔ پولیس نے تینوں لاشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ علاوہ ازیں تین بچوں کی ہلاکت پر فضاء سوگوار ہو گئی۔

مزیدخبریں