اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ فرضی مشق بھی ملتی کر دی گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر خار دار تاروں کی تنصیب شرع کر دی گئی ہے اور اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سنٹرل جیل اڈیالہ میں فرضی مشق ملتوی کر دی گئی۔ فرضی مشق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لے پیشہ ورانہ مہارت اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کی جا رہی تھی۔ فرضی مشق میں جیل عملے، پولیس سمیت دیگر اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لینا تھا۔ دوسری جانب جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر ناکے قائم کر دیئے گئے ہیں اور جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینر آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ جیل سے متصل سڑک پر خاردار تیاروں کی فینسنگ کا کام تیز کر دیا گیا ہے جبکہ جیل کے باہر غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کو رکنے کی اجازت نہیں۔ جیل حکام کے مطابق میڈیا کی سیٹلائٹ گاڑیوں کو جیل سے 2 کلو میٹر کے فاصلے پر کھڑا ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔
اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی مزید سخت، فرضی مشق ملتوی
Mar 17, 2024