سٹیٹ بنک نے پلاسٹک کے  نوٹوں کے اجرا کی تردید کردی 

 کراچی (آئی این پی ) سٹیٹ بنک آف  پاکستان نے پلاسٹک کے بینک نوٹوں کے اجرا کی تردید کردی۔ بنک دولت پاکستان ان رپورٹس کو بیبنیاد اور غیرحقیقی قرار دیتے ہوئے سختی سے مستردکرتا ہے،بنک نوٹوں کے کاغذ سے پولیمرمیں تبدیل کیے جانے کے بارے میں فی الحال کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔ سٹیٹ بنک کپاس پرمبنی کاغذ استعمال کرتا ہے جو سیکیورٹی پیپرزلمیٹڈ کی طرف سے بنیادی طور پرمقامی خام مال کا استعمال کرتے ہوئے مقامی طور پرتیارکیا جاتا ہے خیال رہے کہ پولیمر(پلاسٹک) بینک نوٹوں کیاجرا کیبارے میں مختلف نیوز پورٹلز پر رپورٹس گردش میں ہیں،جس وجہ سے اسٹیٹ بینک نے تردید کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...