اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سب سے پہلے پی آئی اے کی نجکاری کو مکمل کریں گے۔ حکومت کا کوئی کام نہیں ہے کہ وہ کاروباری ادارے چلائے، حکومت کا کام صرف پالیسی فریم ورک دینا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے ہمیں کیا کرنا ہے۔ فیصلوں پر عملدرآمد کریں گے جہاں چاہ وہاں راہ، ارادے پختہ ہوں تو سب کچھ ہو سکتا ہے۔ عملدرآمد اور نفاذ ہی میرا ایجنڈا ہے۔ پاکستان کی شہریت حاصل کر کے بہت اچھا لگ رہا ہے۔