اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے افغان ہم منصب نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ کی جانب سے مبارک باد کا فون موصول ہونے پر خوشی ہوئی ہے۔ برادرانہ دو طرفہ تعلقات کی تعمیر میں ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ تجارت، انسداد دہشتگردی اور رابطوں کو فروغ دینا پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ افغان وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء نے ’’ایکس‘‘ پر پوسٹ بیان میں کہا امیر متقی نے امید ظاہر کی تعلقات مضبوط بنانے میں تعمیری کردار ہو گا۔ اسحاق ڈار کو دورے کی دعوت دی۔ فریقین نے ڈیورنڈ لائن پر مسافروں، مریضوں کو سہولتیں دینے اور مسائل کو ختم کرنے پر زور دیا۔