پیپلز پارٹی کے ساتھ میثاق جمہوریت پر دستخط کئے: عطاء تارڑ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲ تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ میثاق جمہوریت پر دستخط کئے ہیں۔ مشکل وقت آیا تو پی پی ملک کیلئے ہمارے ساتھ کھڑی ہوئی۔ بطور صدر آصف علی زرداری وفاق اور ہماری حکومت کو مضبوط کریں گے۔ ایف بی آر کی تنظیم نو حکومت کی ترجیح ہے۔ اشرافیہ اربوں کماتی ہے اس طرح ٹیکس نہیں دیتی۔ ٹیکنو کریٹ کو بطور وزیر خزانہ لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کوشش ہو گی جو اہل شخص ہو سیاسی اتفاق رائے سے اس کی تقرری ہو۔ وفاقی کابینہ نئے اور پرانے سیاستدانوں اور ٹیکنو کریٹ کا امتزاج ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری تیزی سے چل رہی ہے مکمل کیا جائے گا۔ ائرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کو مکمل کیا جائے گا۔ پچھلی حکومت میں پی آئی اے کی نجکاری کا شیڈول جاری کر دیا تھا۔ پی آئی اے کی نجکاری کا ٹینڈر کوشش ہے مئی میں مکمل کر لیا جائے۔ وفاقی کابینہ میں اضافے کا امکان ہمیشہ رہے گا، اچھا ہوتا پی پی وفاقی کابینہ میں شامل ہوتی۔ ٹیکس کا بوجھ مٹھی بھر اشرافیہ اٹھائے اس کا نظام وضع کیا جائے گا۔ بلوچستان‘ جنوبی پنجاب اور خیبر پی کے سے وفاقی کابینہ میں نمائندگی ہے۔ اسحاق ڈار خارجہ امور کا منصب سنبھالنے کیلئے بہت موزوں شخصیت ہیں ان کا سربراہان مملکت سے ڈیل کرنے کا تجربہ ہے۔ وزیراعظم نے حکومتی اخراجات کم کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔ ڈیجیٹل نظام ہو جو چیز ملک میں آئے اس کا پتا چلے یہ چیز آئی ہے اتنا ٹیکس بنتا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن سے بزنس میں آسانی ہو گی اور ٹیکس محصولات بڑھیں گے۔ پی پی سے مثالی تعلق قائم ہو گیا ہے اچھا چل رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی روز کے کھانے کا مینو خود بناتے ہیں۔ پکڑے گئے افراد کی شناخت ظاہر کرنے سے تحقیقات متاثر ہو سکتی ہیں۔ جب اسمبلی توڑی گئی اسد قیصر براجمان نہیں تھے، اس لئے ان کی عزت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن