آزادی اظہار کو اسلامو فوبیا کی حوصلہ افزائی کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے:چین

Mar 17, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ آزادی اظہار کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی حوصلہ افزائی کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، یہ حکومتوں کی جانب سے اپنی غفلت پر پردہ  ڈالنیکا ایک بہانہ ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے کہا کہ چین تمام ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ زیرو ٹالرنس کا رویہ اختیار کریں، مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کریں،مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر نفرت پر اکسانے کی ممانعت کریں اوراس حوالے سے کسی بھی قسم کے استثنی اور رعایت کو ختم کریں۔ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کی مناسبت سے ہونے والی  ایک اعلی سطحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے دائی بنگ نے کہا کہ  چین مختلف تہذیبوں اور مذاہب کے درمیان بات چیت اور تبادلوں کو مضبوط بنانے، مخصوص تہذیبوں اور مذاہب کے خلاف امتیازی سلوک اور تعصب کو مسترد ، تہذیبوں کے نام نہاد تصادم اور بعض تہذیبوں کی برتری کے بارے میں غلط اور یک طرفہ دلائل کی مخالفت اور مساوات کی حمایت،تہذیبوں کے ایک دوسرے سے سیکھنے، مکالمے اور جامعیت کا حامی ہے۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ سیاسی شخصیات اور میڈیا کو اپنی قانونی، اخلاقی اور سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔ 

مزیدخبریں