اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ، وزیراعظم غزہ کو بچانے کے اقدامات کریں: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ دنیا کی بدترین جیل میں تبدیل ہو چکا ہے، شہر پر بارود کی آگ برس رہی ہے اور بچ جانے والے فاقوں اور بیماریوں سے مر رہے ہیں۔گزشتہ پانچ ماہ میں اسرائیلی بمباری سے 32ہزار فلسطینی شہید ہوچکے، شہدا میں 11ہزار بچے شامل ہیں۔ 38ہزار لاپتہ اور 77ہزار زخمی ہیں۔ وزیراعظم غزہ کو بچانے کے لیے وہ اقدامات کریں جن کی اہل فلسطین پاکستان سے توقع کر رہے ہیں۔ قوم سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے۔ جمعۃ الوداع کو اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں یوم القدس منائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحریہ ٹاؤن میں چیریٹی فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور انجینئر احمد حماد اور سربراہ پروگریسو گروپ مہوین حسن بھی ان کے ہمراہ تھی۔ چیریٹی فیسٹیول کا مقصد اہل فلسطین کے لیے فنڈ ریزنگ ہے۔ تقریب کا اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن اور پروگریسو گروپ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے کیا گیا۔ سراج الحق نے کہا کہ اہل فلسطین پاکستان کو الخدمت کے حوالے سے پہچانتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اہل فلسطین کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی۔ تمام پارٹیاں میں وہ الیکشن میں لگائے گئے نعروں پر عمل درآمد کرتے ہوئے انھیں ریلیف پہنچائیں گے۔ حکمران پارٹیاں سب سے پہلے عوام کو 300یونٹ تک مفت بجلی فراہمی کا آغاز کریں۔ دھاندلی کے نتیجہ میں بننے والی حکومت سے ہرگز توقع نہیں کہ ملک کے مسائل کم کرے گی، اس نے آتے ہی آئی ایم ایف کے سامنے جھولی پھیلا دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...