لاہور(سپورٹس رپورٹر)دونیہ ابو طالب اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں۔سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ سعودی تائیکوانڈو قومی ٹیم کی رکن دونیہ ابو طالب باضابطہ طور پر اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی سعودی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں، انہوں نے اولمپک گیمز کیلئے ایشیائی کوالیفائنگ رائونڈز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں وژن 2030ء کے تحت نوجوانوں کیلئے کھیلوں میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے جن میں خواتین اور لڑکیوں کو خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔ سعودی عرب میں 3 لاکھ 30ہزار رجسٹرڈ خواتین اتھلیٹس ہیں جبکہ 2021ء سے سعودی عرب میں خواتین کھلاڑیوں میں 195فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دونیہ ابو طالب اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں
Mar 17, 2024