لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس پتنگ بازی کے سدباب کیلئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔پتنگ بازی کے انسداد کیلئے مخصوص علاقوں میں مسلسل فضائی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔شہر کے بلند عمارتوں پر چھتوں پر ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ لاہور پولیس پتنگیں بنانے، بیچنے اور اڑانے والوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر بلا امتیاز کارروائیاں کر رہی ہے۔ رواں سال ابتک پولیس آپریشنز ونگ نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر1062ملزمان کو گرفتارکر کے مختلف تھانوں میں 1045مقدمات درج کئے۔ملزمان سے24ہزار سے زائدپتنگیں ،4ہزار 619چرخیاں ،پنی ڈوربرآمد کی گئی۔ پولیس کی طرف سے پتنگ بازوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی،پبلک مقامات پر اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پتنگ بازوں کی ڈرون کیمروں سے نگرانی‘خصوصی ٹیمیں تشکیل
Mar 17, 2024