لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر مرکزی جماعت اہلسنت نائب صدر مسلم لیگ فنکشنل پیر عبدالخالق القادری کی والدہ کے انتقال پر ملک بھر سے سیاسی ومذہبی شخصیات کی طرف سے تعزیت پیغامات کا سلسلہ جاری۔ گزشتہ روز پیر سید عرفان مشہدی ،حبیب علی خان ،مخدوم سہیل گیلانی، محمد جان نعیمی صاحبزادہ حامد رضا ،ناہید عمران گل ،خواجہ عامر فرید کوریجہ ،خواجہ قطب الدین فریدی، نادراکمل لغاری، جسٹس نذیر احمد غازی، ڈاکٹر قمر علی زیدی ،ملک محبوب قادری ،میر اسرار خان کھوسہ، سید احسان گیلانی، خواجہ نصرالمحمود ،پیر سید شفیق احمد توکلی نے امیر اہلسنت سے تعزیت کی اور والدہ مرحومہ کے بلندی درجات اور مغفرت کیلئے خصوصی دعاکی۔
پیر عبدالخالق القادری کی والدہ کا انتقال پرعلماء و مشائخ کے تعزیتی پیغامات
Mar 17, 2024