لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں دنیا کے 100 غریب ترین ممالک کی فہرست جاری ہے جس میں پاکستان کا نمبر 52 واں ہے جب کہ بنگلادیش 62 اور بھارت 63 ویں نمبر پر ہے۔فی کس آمدنی کے لحاظ سے پاکستان کی پوزیشن 161 ویں اور جی ڈی پی کے لحاظ سے 138 ویں نمبر پر ہے۔ہمارے ہمسایہ ممالک غربت کے خاتمے کی دوڑ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں اور اس کی بنیادی وجوہات میں ملک کے اندر سیاسی عدم استحکام، تنازعات، اور محدود انفراسٹرکچر ہیں۔ پاکستان کے اندرونی و بیرونی قرضوں اور واجبات کا حجم 77660ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔