لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) ڈائریکٹرجنرل اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے ’’ اسلامو فوبیا‘‘ کی بیخ کنی کیلئے پاکستانی قرارداد کی منظوری لائق تحسین ہے۔ عالمی قائدین پرامن بقائے باہمی کیلئے موثر اقدامات کویقینی بنائیں۔ ’’اسلامو فوبیا‘‘ کی بیخ کنی سے تمام مذاہب کے پیشواؤں اور ادیان کو متقداؤں کا وقار محفوظ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مذاہب کے درمیان مکالمہ مثبت رویوں کی تشکیل کا باعث ہوگا۔