لاہور(نامہ نگار)غازی آبادپولیس نے پتنگوں کی سپلائی کو ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔ غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش کو گرفتار کر کے 504 پتنگیں اور 8 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔پولیس کا کہناہے کہ دوران تفتیش ملزم نے آن لائن آرڈر پتنگیں اور ڈور منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
504 پتنگیں‘ 8 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد‘ملزم گرفتار
Mar 17, 2024