روس اور الحاق شدہ یوکرائنی علاقوں میں  صدارتی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری

ماسکو(این این آئی)روس کے مختلف ریجنز اور یوکرین کے الحاق شدہ علاقوں میں روسی صدارتی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق11 مختلف ٹائم زونز میں ہونے والی ووٹنگ اگلے تین روز تک جاری رہے گی، صدارتی الیکشن میں کل 4 امیدواروں آمنے سامنے ہیں۔روسی صدارتی انتخابات کے امیدواروں میں پوتن سمیت نکولائی خریطونوف، لیانید سولوستکی، ویلدیسلوف داونکوف شامل ہیں جبکہ صدر بننے کے خواہشمندپیوٹن مخالف اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی پراسرار موت کا شکار ہوچکے ہیں۔روسی صدارتی انتخابات میں میں 71 برس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جیت کے قوی امکان بتائے جا رہے ہیں، الیکشن جیت کر پیوٹن پانچویں مرتبہ صدارت کا منصب سنبھالیں گے۔اتوار کو پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج کا فوری اعلان کیا جائے گا، روس میں پہلی بار 29 علاقوں کے ووٹرز آن لائن ووٹ ڈال رہے ہیں۔واضح رہے کہ جیت کیلئے امیدوار کو نصف سے زائد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے، مقررہ ووٹ نہ ملنے پر ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ تین ہفتے بعد ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن