ٹک ٹاک پر پابندی پر چین کا موقف انتہائی ستم ظریفی ہے، امریکی سفیر

بیجنگ(این این آئی)چین میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ حکمران کمیونسٹ پارٹی کی اپنی سرحدوں کے اندر آن لائن پلیٹ فارمز کی سنسرشپ کے پیش نظر امریکا میں ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کے بارے میں بیجنگ کا مقف انتہائی ستم ظریفی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر نکولس برنز نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ چین کا مقف بلاجواز ہے کیونکہ اس نے بہت سے مغربی ویب پلیٹ فارمز کو ملک میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔نکولس برنز نے امریکا میں قائم ریسرچ تنظیم ایسٹ ویسٹ سینٹر کے ذریعہ منعقدہ آن لائن سیمینار کے دوران کہا کہ مجھے یہ انتہائی ستم ظریفی معلوم ہوتی ہے کہ یہاں چین میں حکومتی اہلکار امریکا پر اس بحث پر تنقید کر رہے ہیں جو ہم اس وقت ٹک ٹاک پر کر رہے ہیں۔انہوں نے چین میں امریکی عوامی سفارت کاری کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ٹک ٹاک کو 1.4 ارب چینی باشندوں کے لیے بھی دستیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن