لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کی پولیس خدمت مرکز لبرٹی مارکیٹ آمد جہاں صوبائی وزیر کو وہاں تعینات پولیس ٹیم نے پولیس خدمت مرکز میں فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے آگاہ کیا۔خواجہ عمران نذیر کو ٹریفک لائسنسنگ اور خدمت مراکز میں شہریوں کو فراہم کی جانیوالی جدید سہولیات بارے آگاہی دی گئی۔صوبائی وزیر نے خدمت مرکز میں قائم میثاق اور تحفظ سنٹر میں ورکنگ کا بھی جائزہ لیا۔ انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا پولیس خدمت مراکز میں خدمات کی فراہمی نے پولیسنگ کے روایتی تشخص اور فرسودہ نظام کو مکمل بدل دیا ہے۔ عوام جلد ہی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت بدلتا پنجاب، بڑھتا پنجاب اور پھلتا پھولتا پنجاب دیکھیں گے۔جو خواب شہباز شریف نے دیکھا تھا اسکی عملی تعبیر آج خدمت مراکز اور تھانوں میں جدید سہولیات دیکھ کر نظر آئی ہے۔ اب ورچوئل پولیس سٹیشن کا کلچر قائم کیا جائے گا جہاں خواتین کو اپنی شکایات کیلئے تھانوں کا رخ نہیں کرنا پڑیگا۔ سیف سٹی کا دائرہ کار دیگر بڑے شہروں تک پھیلایا جارہا ہے ۔جنکے باعث جرائم کی روک تھام میں مدد ملی گی۔